Homeخبریںچابہار میں روڈ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے انتباہی نشانات لگانے میں ناکامی...

چابہار میں روڈ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے انتباہی نشانات لگانے میں ناکامی کے باعث تین بلوچ سوختبر کی موت

چابہار (ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق گزشتہ روز پیرسہراب سیکٹر میں واقع کوچ چوراہے پر فیول وین ٹرک چابہار سٹی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کھودے گئے گڑھے میں جا گری جس کے نتیجے میں گاڑی الٹ گئی اور آگ لگنے سے تین بلوچ سوختبر جانبحق ہوگئے۔ ا

 ان تینوں سوختبران کی شناخت 26 سالہ عبدالغفار بلوچ زادہ ولد ابابکر، ساکن پیشن ، 23 سالہ “عبدالشکور سینگلو ولد گل محمد، اور 24 سالہ “مسلم ہوت ولد واحد بخش کے ناموں سے ہوئی، دونوں کا تعلق پیشن سے ہے

 رپورٹ کے مطابق انتباہی نشانات کی تنصیب اور محکمہ روڈ کے اہلکاروں کی نااہلی کی وجہ سے کھودے گئے گڑھے کے لیے مناسب تحفظ نہ ہونے کی وجہ سے گاڑی الٹنے اور آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا اور گاڑی میں سوار تینوں سوختبران آگ کی لپیٹ میں آ کر اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

Exit mobile version