Homeخبریںچابہار میں معذور بلوچ شخص کی رہائشی مکان مسمار

چابہار میں معذور بلوچ شخص کی رہائشی مکان مسمار

چابہار (ہمگام نیوز) رسانک مطابق گزشتہ روز صبح کے وقت چابہار میں ایک جسمانی طور پر معذور شخص کا رہائشی مکان کو قابض ایرانی فورسز اور ہاؤسنگ فاؤنڈیشن والوں نے مسمار کردیا جہاں وہ تقریباً 15 سال تک مقیم تھا ۔

اس معذور بلوچ شہری چابہار سے تعلق رکھنے والے ’اقبال جدگال‘ کے نام سے بتائی گئی ہے۔

 رپورٹ کے مطابق اقبال علی کوچولو سپر مارکیٹ کے پیچھے چابہار کے زیبا محلے میں تقریباً 15 سال تک مقیم رہے اور لوگوں کی مدد سے یہ سادہ سا گھر بنایا۔

بتایا جاتا ہے کہ صبح تین بجے کے قریب فورسز اور ہاؤسنگ یونٹس کے متعدد اہلکار ایک تیز رفتار کار اور لوڈر لے کر اس شہری کے گھر آئے اور جب وہ سو رہا تھا تو انہوں نے اسے جگایا اور پھر گھر کے باہر نکال دیا اور اس کے مکان کو زمین بوس کر دیا۔

کہا جاتا ہے کہ قابض ایرانی فوج اور ہاؤسنگ فاؤنڈیشن نے اسے گھر کے اندر سے قرآن پاک لے جانے کی بھی اجازت نہیں دی اور قرآن پاک بھی ملبے تلے دب گیا۔

واضح رہے کہ 21 جولائی کی صبح بلدیہ کے اہلکاروں نے فورسز کے ساتھ مل کر چابہار کے علاقے گرم آباد میں ایک بلوچ بیوہ اور اس کے یتیم بچوں کے گھر کو تباہ کر دیا تھا ۔

Exit mobile version