Homeخبریںچمن: بارودی مواد پٹھنے اور فائرنگ سے تین بچوں سمیت 4 افراد...

چمن: بارودی مواد پٹھنے اور فائرنگ سے تین بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق

چمن (ہمگام نیوز) بلوچستان کے نام نہاد سرحدی شہر چمن میں رحمان کہول روڈ پر دھماکا خیزمواد پھٹنے سے 3 بچے جاں بحق ہوگئے ریسکیو حکام کے مطابق رحمان کہول روڈ پر ایک خالی مکان میں دھماکہ ہوا۔

دھماکے میں دو سگے بھائی عبدالقدوس اور مطیع اللہ موقع پرجاں بحق جبکہ تیسرا بچہ بشیراحمد کوئٹہ منتقل کیاجارہا تھا جوزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئی راستے میں جاں بحق ہو گیا۔

حکام کے مطابق واقعہ کی مزید تفتیش جاری ہے جبکہ علاقے کوکلیئر کرنے کےلیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا ہے۔

دیگر واقعے میں پولیس نے بتایا کہ کوئٹہ چمن شاہراہ میزئی اڈہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے حفیظ اللہ پوپلزئی جاں بحق ہوگیا۔ جسکی لاش کو سول اسپتل منتقل کیا گیا ہے۔

Exit mobile version