Homeخبریںڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ "ٹائم" میگزین کی 2024 کی 100 بااثر شخصیات...

ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ “ٹائم” میگزین کی 2024 کی 100 بااثر شخصیات میں شامل

شال:(ہمگام نیوز) بلوچ یکجہتی کمیٹی کی مرکزی آرگنائزر ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عالمی شہرت یافتہ “ٹائم” میگزین نے 2024 کی 100 بااثر شخصیات کی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔
31 سالہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ، جو ہراسانی، گرفتاریوں اور قتل کی کوششوں کا سامنا کر چکی ہیں، نے مقبوضہ بلوچستان میں ریاستی جبر اور بلوچ اقلیت کے حقوق کے لیے مؤثر آواز اٹھائی ہے۔

“ٹائم” میگزین میں شامل پروفائل کے مطابق، ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو یقین نہیں تھا کہ وہ اپنی زندگی میں وہ دن دیکھ پائیں گی جب ان کی برادری امن و سکون کی فضا میں جیے گی۔ قابض پاکستان میں بلوچ قوم کے خلاف دو دہائیوں سے جاری ریاستی کریک ڈاؤن کے باعث ہزاروں لوگ لاپتہ ہو چکے ہیں، جن میں ڈاکٹر ماہ رنگ کے والد بھی شامل تھے، جن کی لاش 2011 میں مشخ شدہ حالت میں ملی تھی۔ اپنے والد کے مسخ لاش دیکھنے کے بعد، ڈاکٹر ماہ رنگ نے اپنے لوگوں کے حقوق کے لیے پرامن جدوجہد کا راستہ اپنایا۔

گزشتہ سال، ڈاکٹر ماہ رنگ کی قیادت میں سینکڑوں خواتین نے قابض پاکستان کے شہر اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کیا، جس میں انہوں نے لاپتہ بلوچ، بیٹوں اور بھائیوں کے لیے انصاف کا مطالبہ کر کیا۔ اس لانگ مارچ نے بلوچوں کی جدوجہد کو عالمی سطح پر اجاگر کیا اور لوگوں کو ریاستی جبر کے خلاف پرامن طریقے سے آواز بلند کرنے پر آمادہ کیا۔

ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کا کہنا ہے کہ ان کی جدوجہد خطرات کے باوجود جاری رہے گی۔ “ہم پر ہر قسم کے ظلم ڈھائے جارہے ہیں، لیکن ہم انسانیت کے لیے ہر حال میں اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔”

Exit mobile version