Homeخبریںڈیرہ اللہ یار چیک پوسٹ پر حملہ, دو اہلکار ہلاک

ڈیرہ اللہ یار چیک پوسٹ پر حملہ, دو اہلکار ہلاک

 

ڈیرہ اللہ یار ( ہمگام نیوز) ڈیرہ اللہ یار میں سیکورٹی چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کردیا، فائرنگ کے نتیجے میں ہیڈ کانسٹیبل سمیت دو پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے: زرائع کے مطابق ڈیرہ اللہ یار کے قریب پولیس کی مندرانی چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کرکے فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں چیک پوسٹ پر موجود ہیڈ کانسٹیبل مورخان بہرانی اور سپاہی بابل ہلاک ہوگئے ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کے بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچی لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈیرہ اللہ یار منتقل کردیا گیا ہے۔

Exit mobile version