Homeخبریںڈیرہ بگٹی: بارودی سرنگ دھماکے میں ایک شخص جانبحق، دو زخمی

ڈیرہ بگٹی: بارودی سرنگ دھماکے میں ایک شخص جانبحق، دو زخمی

کوئٹہ(ہمگام نیوز)ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو ڈیرہ بگٹی کے علاقے میں نامعلوم افراد کی جانب سے تخریب کاری کی غرض سے زیر زمین بچھائی گئی بارودی سرنگ دھماکے سے پھٹنے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا لیویز نے نعش اورزخمی کو فوری طور پرہسپتال پہنچادیا اورمقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی۔

Exit mobile version