Homeمسنگ پرسنزڈیرہ بگٹی سے جبری گمشدگیوں کا سلسلہ جاری، مزید دو افراد کو...

ڈیرہ بگٹی سے جبری گمشدگیوں کا سلسلہ جاری، مزید دو افراد کو پاکستانی فوج نے لاپتہ کردیا۔

ڈیرہ بگٹی (ہمگـام نیوز) ڈیرہ بگٹی سے جبری گمشدگیوں کا سلسلہ جاری ہے، مزید دو افراد کو پاکستانی فوج نے لاپتہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے شہر سوئی سے پاکستانی فوج نے نام نہاد سی ٹی ڈی کے ساتھ مل کر مزید دو بلوچوں کو اغوا کر لیا۔ لاپتہ کیے جانے والوں کی شناخت نور اللہ ولد سیدھان بگٹی کے نام سے ہوئی ہے۔

جنہیں گزشتہ سال 19 دسمبر کو اغوا کیا گیا تھا اور چھ ماہ کی غیر قانونی حراست کے بعد رہا کیا گیا تھا، جبکہ دوسری شخص کی شناخت شاہ حسین ولد ترکوان بگٹی کے نام سے ہوئی ہے جو پولیس فورس کے سپاہی ہیں۔

Exit mobile version