اتوار, مئی 19, 2024
ہومخبریںپسنی و نصیر آباد میں پاکستانی فورسز حملہ کرکے 12اہلکار ہلاک کیے:بی...

پسنی و نصیر آباد میں پاکستانی فورسز حملہ کرکے 12اہلکار ہلاک کیے:بی آر اے

کوئٹہ ( ہمگام نیوز) بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہےگزشتہ شام کو نصیر آباد کے علاقے چتھر میں عام آبادیوں پر فوجی آپریشن میں ملوث پاکستانی فوج کے قافلے پر بلوچ ریپبلکن آرمی کے سرمچاروں نے راکٹ لانچروں اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے بعد پاکستانی فورسز کے ساتھ کئی گھنٹے تک جھڑپ ہوئی ،حملے کے نتیجے میں چھ آرمی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں ۔
بی آر اے پاکستانی فوج کی اس دعوئے کو مسترد کرتی ہے جس میں دو بلوچ مزاحمتکاروں کی ہلاکت کا دعوی کیا گیا ہے ۔جن بلوچوں کو شہید کیا گیا ہے ان کا تنظیم سے کوئی تعلق نہیں بلکہ وہ نہتے تھے اور انھیں آپریشن کے دوران حراست میں شہید کیا گیا جبکہ فورسز ان کے بچوں اور خواتین کو بھی اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔ 26اگست کو پسنی کے علاقے کلانچ میں بی آر اے کے سرمچاروں نے پاکستان آرمی کے اہلکاروں پر اس وقت حملہ کیا جب وہ کرکٹ کی کھیل میں مصروف تھے حملے میں چھوٹے ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا جس کے نتجے میں چھ اہلکار موقع پر ہلاک اور چار زخمی ہوئےاس حملے میں ایک خاتوں سمیت چھ عام افراد زخمی ہوئے جس کی زمہ دار بھی وہ خود ہے نہ کہ صرف ہماری تنظیم بلکہ تمام آزادی پسند مسلح تنظمیں اپنے درجنوں بیانات کے زریعے واضع کر چکے ہیں کہ فوجی اہلکاروں ان کے تنصیبات و املاک سے دور رہے اور ان کے تقریبات میں بھی شرکت سے گریز کریں پھر بھی اگر کوئی آرمی کے ارد گرد تماشائی بن جاتا ہے تو اس صورت میں ہونے والے نقصانات کے زمہ دار بھی وہ خود ہی ہونگے۔ ہماری کاروائیاں آزاد و خود مختار بلوچ ریاست کے قیام تک جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز