ہفتہ, مئی 18, 2024
ہومخبریںڈیرہ بگٹی گیس پائپ لائن تباہ،خضدار فائرنگ سے دوہلاک

ڈیرہ بگٹی گیس پائپ لائن تباہ،خضدار فائرنگ سے دوہلاک

کوئٹہ (ہمگام نیوز )ڈیرہ بگٹی میں16انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا کنواں نمبر10سے پلانٹ کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔ ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیرکوہ میں نامعلوم افراد نے 16انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیزمواد سے اڑادیا ہے جس سے کنواں نمبر10سے پلانٹ کو سپلائی معطل ہوگئی ہے دھماکے سے پائپ لائن میں آگ بھڑک اٹھی ہے دھماکے کی آواز میلوں دور تک سنی گئی ہیخضدارمیں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک ہو گئے یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز خضدار کے علاقے میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے2 افراد کو قتل کر دیا جن کی لاشیں ہسپتال پہنچا دی گئی لاشیں ضروری کا رروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا مزید کا رروائی خضدار انتظامیہ کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز