ہفتہ, مئی 18, 2024
ہومخبریںساہجی میں ہمارے لوگ کیملکل گیس کے استعمال سے جاں بحق ہوئے:اہلخانہ

ساہجی میں ہمارے لوگ کیملکل گیس کے استعمال سے جاں بحق ہوئے:اہلخانہ

تربت (ہمگام نیوز) ٹھیکیدار چاکر زعمرانی مرحوم سمیت ساہیجی میں جان بحق سرکاری افیسران کے رشتہ داروں نے ان کے ہلاکت کی وجہ دوران آپریشن کیمیکل گیس کو قرار دیا ۔ سوشل میڈیا کے مطابق ایک معتبر روزنامہ سے گفتگو میں چاکر زعمرانی مرحوم کے بھائی نصیر احمد کا کہنا تھا کہ اگر اس وقت جب مغویان کالعدم تنظیم کے قبضے میں تھے آپریشن نہ کیا جاتھا اور پہاڈ پر زہریلی گیس پھینکی نہیں جاتی تو ہمارے لوگ با حفاظت اپنے گھروں کو پہنچ سکتے تھے کیوں کہ اغواء کاروں نے انہیں تفتیش کے بعد رہا کردیا تھا وہ گیس کے سبب جان بحق ہوگئے ایس ڈی او فدااحمدبلوچ مرحوم کے قریبی عزیز سراج بشیر رند نے بتایا کہ اغواء کار اور ضلعی انتظامیہ کی بے حسی کے سبب وہ جان بحق ہوگئے اگر حکومت ہمت سے کام لیتی جیسا کہ ڈی سی کیچ کی اغواء کے بعد علاقائی معتبرین کو اکھٹا کر کے ڈی سی کیچ کو رہائی دلائی گئی تو ہمارے لوگ بچ سکتے انہوں نے کہاکہ اغواء کاروں نے انہیں جس پہاڈ پر لیجا کر چھوڈا تھا وہاں سے ان کی موت یقینی تھی کیوں کہ ہمیں وہاں پہنچنے پر پانچ گھنٹے لگے حتی کہ اغواء کاروں نے ان کے موبائل اور گاڈی بھی چھین لیا اور انہیں پیدل اس تپتی ہوئی پہاڈ جہاں سنٹی گریڈ زندگی کے لیئے کسی طور موذوں نہیں چھوڈدیا اب وہ مختلف بہانے تلاش رہے ہیں جیسا کہ کہا گیا یہ لوگ اقتصادی راہداری پر منسلک منصوبے پر کام کررہے تھے حالانکہ یہ جھوٹ ہے مغویاں 9سال قبل شروع کیئے گئے ایک عوامی منصوبے کا معائنہ کرنے گئے تھے ایسا نہیں کہان کی ہلاکت کے اغواء کار ذمہ دار نہیں حکومت کے ساتھ تمام ذمہ داری اغواء کاروں کی ہے حکومت کو اس دوران آپریشن نہیں کرنا چاہیے تھا ۔اسی طرح ٹھیکیدار محبوب رند مرحوم کے رشتہ دار سابق صوبائی وزیر میر اصغر رند نے بھی کہاکہ حکومت اور اغواء کار دونوں اس کے ذمہ دار ہیں دونوں نے غلطی کی ہے کسی بلوچ افسر کو بلا وجہ اغواء کرنا انصاف نہیں حکومت کی بے حسی اور رہائی کے لیئے سات دنوں تک کوئی اقدام نہ کرنا اس پر بہت جلد حقائق سامنے لائینگے۔ دوسری طرف ٹھیکیدار چاکر زعمرانی مرحوم کی ہائش گاہ پر تعزیت کرنے والوں کا تانتا بندھا رہا ‘ میونسپل کمیٹی گوادر کے چےئرمین عابد سہرابی‘ غفار ہوت ‘ امان آسکانی ‘ پرویز گچکی ڈائریکٹر این ایچ اے ‘ محمد حسن ایکسئین ‘ عبداللہ بلوچ ڈائریکٹر ثقافت ‘ڈاکٹرمسعود احمدبلوچ ‘ ڈاکٹرمنیرشورش ‘ بی این پی عوامی کے سیدشاہ بخش شاہ ‘ خلیل کٹور سمیت دیگر سیاسی وسماجی شخصیات نے کثیرتعدادمیں تعزیت کی اورمرحوم کی مغفرت اورپسماندگان کیلئے صبرجمیل کی دعاکی ۔دریں اثناء ایس ڈی او فدااحمدبلوچ اور انجینئر محمد ابراہیم بلوچ مرحوم کی رسم سوئم گزشتہ روز منائی گئی ‘ سائجی میں جان بحق ہونے والے ایس ڈی او بی اینڈ آر اورمعروف شخصیت تاج بشیر کے چچا فدااحمدبلوچ کی رسم سوئم تربت تعلیمی چوک کے قریب واقع رہائش گاہ پرمنائی گئی اہم شخصیات ‘ سرکاری افسران ‘ سیاسی وسماجی کارکنوں اور عزیز واقارب نے کثیرتعدادمیں شرکت کی جبکہ انجینئر محمدابراہیم بلوچ کی رسم سوئم ان کے آبائی گاؤں سولبند میں منائی گئی ‘ مرحومین کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز