ڈیرہ مراد جمالی ( این این آئی) ڈیرہ مراد جمالی وگردونواح میں قیامت خیز گرمی اور دم گھٹنے سے ایک شہری جاں بحق درجنوں افراد بے ہوش ،بجلی کی طویل ترین بندش نے شہریوں کی زندگی کو اذیت ناک بنا دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی تمبو میر واہ خان کوٹ اوستہ محمد گنداخہ ڈیرہ اللہ یار صحبت پور جھل مگسی نوتال چھتر وڈدیگر علاقوں میں قیامت خیز گرمی اور دم گھٹنے والی حبس کی وجہ سے انسانی زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی دم گھٹنے اور گرمی لگنے سے ڈیرہ مراد جمالی منیں ایک شہری جانبحق ہوگیا
جن کی لاش ٹراما سینٹر ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کردی گئی ہے جبکہ گرمی اور حبس سے درجنوں افراد بے ہوش ہو گئے جن کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے جن میں چھوٹے بچے خواتین اور بزرگ افراد شامل ہیں ڈیرہ مراد. جمالی میں بجلی کی طویل ترین بندش سے شہری چیخ اٹھے جبکہ ڈیرہ مراد جمالی غربی اور شرقی ایریاز کے متعدد ٹرانسفارمرز بند کر دیے گئے ہیں جس سے گرمی اور حبس میں عوام کا جینا حرام کردیا گیا ہے .
غربی اور شرقی ڈیرہ مراد جمالی کے بلدیاتی کننسلران معززین نے کسیکو ڈیرہ مراد جمالی کے خلاف شکایات درج کراتے ہوے کہا ہے کہ بجلی کے بلوں کی ادائیگی کے باوجود شدید گرمی میں انکے ٹرانسفارمرز بغیر کسی وجہ بتاے بند کر دیے جاتے ہیں اور شدید گرمی میں اس وقت ڈیرہ مراد جمالی کی نصف ابادی کے ٹرانسفارمر بند ہونے سے ڈیرہ مراد جمالی کی بیشتر ابادی نقل مکانی شروع کردی ہے شہریوں نے کسیکو ڈیرہ مراد جمالی کے ذمے دار افسران اور اہلکاروں پر الزام عائد کیا ہے وہ فی ٹرانسفارمر پر مبینہ طورپر بھتہ اور منتھلی پچاس ہزار روپے سے لیکر ایک لاکھ روپے اور ڈیڈھ لاکھ روپے ماہوار وصول کر رہے ہیں جوکہ کروڑوں روپے بنتے ہیں منتھلی نہ دینے کی صورت میں ٹرانسفارمر بند کردیے جاتے ہیں .
شہریوں نے وزیر اعلی مقبوضہ بلوچستان چیف سیکٹریٹری چیف جسٹس کیسکو مقبوضہ بلوچستان اور ایف ئی اے سے اپیل کی ہے کہ ڈیرہ مراد جمالی میں کیسکو کی لوٹ مار مبینہ منتھلی وصولی کا نوٹس لیا جاے اعلی سطح پر تحقیقات ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لاکر شہریوں کو عذاب سے نجات دلائی جائے ۔


