Homeخبریںڈی آئی خان، فائرنگ کے مختلف واقعات میں3افراد جانبحق

ڈی آئی خان، فائرنگ کے مختلف واقعات میں3افراد جانبحق

ڈی آئی خان (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں پوٹہ اڈا پر دو موٹرسائیکل سوار بھائیوں نے پرانی دشمنی کی بناء پر فائرنگ کردی ، 2افراد جاں بحق ہو گئے ، تھانہ صدر پولیس نے دونوں ملزمان کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر میں طاہر آباد پوٹہ کے رہائشی 60سالہ حافظ محمد ہارون قریشی نے قتل کی دفعہ کے تحت رپورٹ درج کرائی کہ میرا بھتیجا محمد 42سالہ حافظ محمد ادریس ولد حافظ محمد طاہر اڈا پر پوٹہ پر واقع اپنی موٹرسائیکل مکینک کی دکان میں موجود تھا اور 39سالہ عبدالقیوم ولد عبدالغفار سکنہ لونی حال پوٹہ اس کی دکان کے سامنے کھڑا تھا، اسی دوران عجب خان ، ریحان ولد نعیم قوم شے زئی سکنہ لونی موٹرسائیکلوں پر آئے جن کی عبدالقیوم کیساتھ قتل مقاتلے کی دشمنی چلی آرہی تھی ، عبدالقیوم پر فائرنگ کردی، فائرنگ سے عبدالقیوم موقع پر جاں بحق جبکہ میرا بھتیجا جو دکان میں موجود تھا بھی زخمی ہوگیا جس کو ہسپتال لے جایاجارہاتھا کہ اس نے راستے میں دم توڑ دیا، ہماری کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں جبکہ مقتول عبدالقیوم کی ملزمان کے ساتھ قتل مقاتلے کی دشمنی چلی آرہی ہے، واقعہ کی اطلاع پر صدر پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں ملزمان کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا۔

دوسری جانب اراضی کے تنازعہ پر کلاچی میں دمن گاہ میں اپنی اراضی کی لٹھیں تیار کرنے کے دوران پانچ مخالفین کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ کلاچی میں 24سالہ عامر خان حسین زئی ولد عطاء اللہ سکنہ قاسم آباد کلاچی نے رپورٹ درج کرائی کہ میں اور میرے بھائی محمد عثمان اور محمد چراغ اپنی اراضی پر بذریعہ ٹریکٹر اراضی کی لٹھیں تیار کررہے تھے کہ ملزمان سلیمان طاہر ، امین ، شاہجہان ولد صاحب جان ، اویس، عمران ولد شاہجہان اقوام موسیٰ زئی سکنائے محلہ قاسم آباد کلاچی آئے اور ہم پر اندھا دھند فائرنگ کردی ، فائرنگ سے میرا بھائی محمد چراغ لگ کر موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ ہم خوش قسمتی سے بچ گئے، ہمارے درمیان اراضی پر تنازعہ چلا آرہاہے۔

Exit mobile version