Homeخبریںژوب سے 5 سال قبل اغوا ہونے والی لڑکی اوتھل سے بازیاب

ژوب سے 5 سال قبل اغوا ہونے والی لڑکی اوتھل سے بازیاب

اوتھل( ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق ایس ایچ اواوتھل جان محمد جاموٹ کی کامیاب کارروائی2 اغوا کار گرفتار مغوی لڑکی بازیاب لسبیلہ پولیس کے ترجمان کی پریس رہلیز کے مطابق اوتھل پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک لڑکی کو پولیس تھانہ ژوب کے علاقے سے چار پانچ سال پہلے اغوا کاروں نے اغوا کرنے کے بعد تھانہ اوتھل کے حدود اوڑکی میں قید کرکے رکھا ہوا ہے اس مصدقہ اطلاع پر ایس ایس پی لسبیلہ کیپٹن (ر) نوید عالم کی خصوصی ہدایت پر SHO اوتھل جان محمد جاموٹ نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو اغوا کار 1. عبدالستار 2. عبدالغفار پسران جہانگیر قوم مندوخیل سکنہ ژوب حال اوڑکی اوتھل کو گرفتار کرکے مغویہ لڑکی کو بازیاب کروا لیا۔

ملزمان پولیس تھانہ ژوب کو مقدمہ نمبر 84/2018 بجرم 365-452-34 ت پ میں مطلوب تھے۔اوتھل پولیس نے تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد گرفتار ملزمان اور بازیاب ہونے والی لڑکی کو مزید کارروائی کے لیے ژوپ پولیس کے حوالے کردیا۔

Exit mobile version