Homeخبریںژوب: ڈیورنڈ لائن پر قابض پاکستانی فورسز پر حملہ، چار اہلکار ہلاک...

ژوب: ڈیورنڈ لائن پر قابض پاکستانی فورسز پر حملہ، چار اہلکار ہلاک 6 زخمی

 

ژوب (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے ضلع ژوب کے مقام مانزکئی سیکٹر میں ڈیورنڈ لائن پر قابض پاکستانی فورس ایف سی پر حملہ جس کے نتیجے میں قابض فورس کے 4 اہلکار ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے ہیں۔

قابض پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان میں ڈیورنڈ لائن پر افغانستان کی طرف سے مسلح افراد نے باڑ لگانے والی قابض فورس ایف سی کی ٹیم پر فائرنگ کردی،جس کے نتیجے میں ایف سی کے 4 اہلکار ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔

قابض پاکستانی شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق قابض ایف سی اہلکار ضلع ژوب کے مانزکئی سیکٹر میں ڈیورنڈ لائن پر باڑ لگانے میں مصروف تھے کہ سرحد پار سے نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کردیا۔ فائرنگ سے ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی شناخت حوالدار نورزمان،سپاہی شکیل عباسی، سپاہی احسان اللہ ، نائیک سلطان کے ناموں سے کی گئی ہے۔

جب کہ فائرنگ سے 6 اہلکار زخمی بھی ہوئے، جنہیں سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔

Exit mobile version