Homeخبریںکابل میں پارلیمنٹ کے باہر دھماکہ

کابل میں پارلیمنٹ کے باہر دھماکہ

کابل(ہمگام نیوز) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں افغان پارلیمنٹ کی عمارت کے باہر زور دار دھماکا سنا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز نے افغان سیکیورٹی اہلکاروں کے حوالے سے خبر دی ہے کہ پیر کو کابل کے مغربی حصے میں قائم افغان پارلیمنٹ کی عمارت کے باہر ایک زور دار دھماکا ہوا، جس کے بعد فائرنگ شروع ہوگئی۔ایک افغان ٹیلی ویژن کی پارلیمنٹ سے براہِ راست نشریات کے مطابق دھماکے کے فوری بعد اراکین پارلیمنٹ کو عمارت سے نکلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
دھماکے میں ہلاک اور زخمیوں کے حوالے سے فوری طور پر تفصیلات حاصل نہیں ہوسکی ہیں۔خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) نے پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ واقعے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرلی ہے۔

Exit mobile version