Homeخبریںکراچی، جوہر آباد میں دو منزلہ گھر میں دھماکہ

کراچی، جوہر آباد میں دو منزلہ گھر میں دھماکہ

کراچی ( ہمگام نیوز ) کراچی کے علاقے جوہرآباد میں دو منزلہ گھر میں دھماکا ہوا جس کے بعد گھر میں آگ لگ گئی۔

رپورٹ کے مطابق دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور صورتحال کا جائزہ لیا۔

پولیس کے مطابق گھر کا ملبہ گرنے سے ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں تاہم بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا ہےکہ دھماکا گھر میں گیس بھرنےکی وجہ سے ہوا۔

پولیس کے مطابق گھر میں گیس کھینچنے کے لیے مشین لگائی گئی تھی جس سے گراؤنڈ فلور پر عمارت کے مالک کے گھر دھماکا ہوا جس میں مالک مکان زخمی ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ دھماکے کے بعد عمارت کو مکمل طور پر خالی کرالیا اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے عمارت کو کلیئر کردیا ہے۔

Exit mobile version