Homeخبریںکراچی میں افغان خواتین وبچوں کی گرفتاری تشویشناک ہے،طالبان

کراچی میں افغان خواتین وبچوں کی گرفتاری تشویشناک ہے،طالبان

کراچی (ھمگام نیوز) اسلام آباد میں افغان سفارت خانے نے حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ویزے کی میعاد پوری ہونے یا سفری دستاویزات نہ ہونے کے باعث کراچی کی جیل میں قید افغان شہریوں کو فوری رہا کر دیا جائے۔
افغان سفارت خانے نے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ پاکستانی اداروں اور حکام کے افغان قونصل جنرل کے ساتھ وعدوں کے باوجود صوبہ سندھ میں گرفتار خواتین اور بچوں سمیت افغان باشندوں کو جیلوں سے رہا نہیں کیا گیا
ٹوئٹ کے مطابق پاکستان میں مقیم اور سفر کرنے والے افغان باشندوں بشمول خواتین، بچے اور بزرگ شہریوں اور مریضوں کی گرفتاری انتہائی تشویش ناک ہے جس کی وجہ سے دونوں ممالک کے تعلقات خراب ہو سکتے ہیں۔
پاکستانی حکام کے مطابق اس وقت کراچی کی مختلف جیلوں میں سینکڑوں افغان شہری زیر حراست ہیں۔ ان میں زیادہ تر باشندوں کو سفری دستاویزات نہ ہونے کے جرم میں گرفتار کیا گیا۔

Exit mobile version