Homeخبریںکراچی: پولیس اہلکاروں کی بس پر حملہ، دو ہلاک 14 زخمی

کراچی: پولیس اہلکاروں کی بس پر حملہ، دو ہلاک 14 زخمی

کراچی(ہمگام نیوز) پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں پولیس اہلکاروں کی بس پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا گیا، جس میں 2 پولیس اہلکار ہلاک اور 14 زخمی ہوئے۔

دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت چندر اور گلزار کے نام سے ہوئی۔

اطلاعات کے مطابق قائد آباد میں مرغی خانے بس اسٹاپ کے قریب دھماکہ ہوا، جس کی زد میں اسپیشل سیکیورٹی یونٹ (ایس ایس یو) کی بس آئی اور اس میں سوار اہلکار زخمی ہوئے۔

بس میں 50 سے زائد اہلکار سوار تھے، جن کو شاہ لطیف ٹاؤن کے قریب واقع رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر سے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے مرکز بلاول ہاؤس لے جایا جا رہا تھا۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں متاثرہ مقام پر روانہ ہوئی اور زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

Exit mobile version