Homeخبریںکرج کی قزلحصار جیل میں تین کرد قیدیوں کو پھانسی

کرج کی قزلحصار جیل میں تین کرد قیدیوں کو پھانسی

کرج (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق قابض ایران نے صوبہ البرز کے مرکزی شہر کرج کی قزلحصار جیل میں تین کرد قیدیوں کو پھانسی دے دی ـ تفصیلات کے مطابق سیامک حیات بینی، مسلم ھواسی اور سید منصور سیدی نامی تین قیدیوں کی سزائے موت پر عمل درآمد کیا گیا، جنہیں پہلے منشیات سے متعلق جرائم کے جرم میں موت کی سزا سنائی گئی تھی، کو کرج کی قزلحصار جیل میں پھانسی دی گئی۔

انسانی حقوق کی تنظیم ہینگاؤ کی موصولہ رپورٹ کے مطابق منگل 18 جولائی کو فجر کے وقت تین قیدیوں، سیامک حیات بینی اور مسلم ھواسی، دونوں کوہدشت سے، اور تہران سے تعلق رکھنے والے سید منصور سیدی کو سزائے موت سنائی گئی ـ

ان تینوں قیدیوں کو، جنہیں اس سے قبل ایرانی عدالتی نظام نے منشیات سے متعلق جرائم میں سزائے موت سنائی تھی، کو ایک بلوچ قیدی کے ساتھ قید تنہائی میں منتقل کیا گیا جس کا آخری نام “شہبخش” تھا۔ چوتھے قیدی کو جنرل جیل میں واپس منتقل کردیا گیا ہے۔

 کوہدشت سے تعلق رکھنے والے ہینگاو ذرائع نے بتایا کہ 35 سالہ سیامک حیات بینی اور مسلم حواسی کو 7 سال قبل گرفتار کر کے جیل میں ڈال دیا گیا ہے۔ نیز سید منصور سیدی انسداد منشیات کے ہیڈ کوارٹر کے اہلکاروں سے پہلے تہران گرفتار کیا گیا تھا ـ

ان تینوں قیدیوں کی پھانسی کی خبر کا اعلان سرکاری میڈیا بالخصوص ایران کی عدلیہ کے قریبی ذرائع ابلاغ میں نہیں کیا گیا۔

Exit mobile version