Homeخبریںکلفٹن کراچی میں آتشزدگی، 30 سے زائد گاڑیاں جل کر تباہ

کلفٹن کراچی میں آتشزدگی، 30 سے زائد گاڑیاں جل کر تباہ

کراچی (ہمگام نیوز) کراچی کے علاقے کلفٹن میں آج صبح ایک بڑے پلاٹ میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس میں 30 سے زائد گاڑیاں مکمل یا جزوی طور پر جل گئیں۔

یہ واقعہ کلفٹن کے بلاک 1 میں قرتبہ مسجد کے قریب پیش آیا جہاں یہ گاڑیاں کھڑی تھیں۔

اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق، آگ ان گاڑیوں میں بھڑکی جو مبینہ طور پر نام نہاد سندھ حکومت کی ملکیت تھیں، اور وہاں کوئی سیکیورٹی موجود نہیں تھی۔ آتشزدگی کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

Exit mobile version