Homeخبریںکنرک میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جانبحق دوسرا زخمی

کنرک میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جانبحق دوسرا زخمی

کنرک (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز 4 جون بروز ہفتہ کی شام کنرک شہر میں مسلح افراد کی براہ راست فائرنگ سے ایک بلوچ شہری جانبحق جبکہ دوسرا زخمی ہوا ـ

تفصیلات کے مطابق بروز ہفتہ ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر کنرک میں مسلح افراد کی فائرنگ سے

ہلاک ہونے والے شہری کی شناخت فردین زندی ولد محمد امین اور زخمی شہری کی شناخت ناصر زندی ولد ستار کے نام سے ہوئی ہے جو کہ دونوں ایک ہی خاندان اور کنرک کے رہائشی بتائے جاتے ہیں ـ

رپورٹ کے مطابق فردین دل میں گولی لگنے سے جان کی بازی ہار گیا اور ناصر گولی لگنے سے ٹانگ میں زخمی ہوا اور اسے چابہار امام علی ہسپتال لے جایا گیا۔

Exit mobile version