Homeخبریںکوئٹہ، ہنہ اڑوک میں بوری بند لاش کی برآمدگی، قاتل...

کوئٹہ، ہنہ اڑوک میں بوری بند لاش کی برآمدگی، قاتل پستول سمیت گرفتار

کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) ویب نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ میں پولیس کی کاروائی قتل کے کیس میں مطلوب ملزم گرفتار پستول برآمد کر لی گئی ۔ پولیس کے مطابق 7نومبر کو کوئٹہ کے نواحی علاقے ہنہ اوڑک سے ایک

نا معلوم شخص کی بوری بند لاش ملی تھی بعد ازاں شناخت مقتول شیر علی کی زوجہ کی مدعیت میں مقدمہ فردنمبر2022 / 76بجرم

302 ق د نامعلوم الاسم ملزم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا لیا تھا جس پر ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ اظفر مسیر کی ہدایت

پر پولیس نے کاروائی کر تے ہوئے ملزم جان علی ولد محمد جمعہ سکنه میزارہ ٹاؤن بروری کوئٹہ کو گر فتار کر کے آلہ قتل پستول بر آمد کر لیا مزید کاروائی جاری ہے ۔

 

 

Exit mobile version