Homeخبریںکوئٹہ ؛ دو مختلف فائرنگ کے واقعات 4 افراد جانبحق , 3...

کوئٹہ ؛ دو مختلف فائرنگ کے واقعات 4 افراد جانبحق , 3 زخمی اور ایک لاش برآمد

کوئٹہ ( ہمگـام نیوز) اطلاعات کے مطابق سمنگلی روڈ پر سور پہل کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے حاجی گل محمد ولد عطا محمد اپنے بیٹے راشد سمیت جانبحق ہوگیا ـ جبکہ کامران ولد اقبال فضل محمد ولد اختر محمد زخمی ہوگئے ـ
جانبحق افراد کی لاش اور زخمی شدہ افراد کو فوری طبی امداد کے لیئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ـ

مزید اطلاع کے مطابق کوئٹہ کے سبزل روڈ پر بائی پاس سے ہوتا ہوا کڈنی سینٹر کے قریب فائرنگ سے دو افراد جانبحق جبکہ ایک شخص ہوگیا ـ تاہم جانبحق افراد لاش اور زخمی شخص کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ـ

اسی طرح کوئٹہ کے علاقے جناح روڈ پر ایک نامعلوم شخص کہ لاش برآمد ہوئی ہے جبکہ پولیس نے اس لاش کو اپنے طویل میں لے کر ہسپتال میں منتقل کرکے ہسپتال کے سردخانے میں شناخت کے لیئے رکھ دیا ہے ـ

Exit mobile version