Homeخبریںکوئٹہ سے ریاستی اداروں نے بلوچ نوجوان کو جبراً لاپتہ کردیا

کوئٹہ سے ریاستی اداروں نے بلوچ نوجوان کو جبراً لاپتہ کردیا

کوئٹہ (ہمگام نیوز) سریاب سے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں نے ایک بلوچ نوجوان کو اغواء کرکے اپنے جبری گمشدگی کا شکار بنا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے شہر کوئٹہ کے علاقے سریاب کے منیر احمد روڈ پر واقع برما ہوٹل سے پاکستانی فوسز اور خفیہ ایجنسیوں نے گزشتہ شپ چھاپہ مار کر ایک بلوچ نوجوان کو اغواء کرکے لاپتہ کردیا۔

لاپتہ ہونے والے نوجوان کی شناخت حسن بنگلزئی ولد اکرم بنگلزئی کے نام سے ہوئی ہے جو اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا ہے۔

ذرائع کے مطابق جبری طور پر لاپتہ کیے گئے حسن بنگلزئی جڑوا بچوں کا باپ اور انکا واحد کفیل بھی ہیں۔

Exit mobile version