Homeخبریںکوئٹہ سے مزید دو بلوچ طلبہ جبراً لاپتا

کوئٹہ سے مزید دو بلوچ طلبہ جبراً لاپتا

کوئٹہ (ہمگام نیوز) آواران اور ڈھاڈر کے رہائشی دو معصوم بلوچ طالب علم کوئٹہ سے پاکستانی فوسز اور ریاستی ادراوں کے ہاتھوں لاپتا ہوگئے ہیں۔

بلوچ لاپتا افراد و شہداء کیلئے سرگرم تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے بقول آج کوئٹہ سے دو بلوچ اسٹوڈنٹس جو بلوچستان کے دو مختلف شہروں سے تعلق رکھتے ہیں انہیں پاکستانی فورسز نے اغواء کرکے جبری طور پر لاپتا کردیا ہے۔

تنظیم کے مطابق لاپتا ہونے والے بلوچ طلبہ کی شناشت اعظم ولد داد اللہ سکنہِ آواران اور ظہور احمد ولد جام خان سکنہِ ڈھاڈر کے ناموں سے ہوئی پیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ایک رپورٹ شائع کی گئی تھی کہ آواران سے دو دیگر معصوم بلوچ نوجوانوں کو رات گئے پاکستانی فورسز نے اغواء کرکے لاپتا کیا تھا۔

ایک ہی روز میں پاکستانی زیرِ قبضہ بلوچستان سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کا شکار بلوچ نوجوانوں کی تعداد چار ہوگئی ہے۔

Exit mobile version