Homeخبریںکوئٹہ سے ہزارہ برداری کے تین مزدور اغواء

کوئٹہ سے ہزارہ برداری کے تین مزدور اغواء

کوئٹہ(ھمگام نیوز)کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی مریانی کے مقام پر مسلح افراد نے ہزار ہ برادری سے تعلق رکھنے والے 7 افراد کو بندوق کے نوک پر اٖغواکر لیا۔ البتہ 4کو بعدازاں چھوڑ دیاگیا۔ 

 

ٹرک ڈرائیوررستم علی کے مطابق وہ گزشتہ روز اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ غزہ بند سے ریگ لانے کیلئے جارہے تھے کہ کلی مریانی کے قریب 6 سے 7 مسلح افراد جو صرف گاڑی میں اسلحہ کے ساتھ آئے۔

 

انکے مطابق ہزارہ برادری کے تین مزدور جن میں ہزارہ ٹائون اور مری آبادسے تعلق رکھنے والے نوروز عزیز اللہ اور جمشید کے علاوہ علی خان خان ،محمد گمان ، خان محمد کو لے گئے تاہم باقی 4کو چھوڑ دیا گیا جبکہ تین مزدور عزیز نوروز اور جمشید کو گاڑی میں اپنے ساتھ لے گئے ۔

Exit mobile version