ہفتہ, مئی 18, 2024
ہومخبریںکوئٹہ شہر ویلڈر کی دکان پر فائرنگ کرتین افراد ہلاک

کوئٹہ شہر ویلڈر کی دکان پر فائرنگ کرتین افراد ہلاک

کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) کوئٹہ شہر میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ بد دستور جاری ۔ کوئٹہ کے بارونق اور کاروباری علاقے سرکی روڈ پر نامعلوم افراد نے ویلڈر کی دکان پر فائرنگ کردی جس سے تین افراد ہلاک ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز کوئٹہ کے کاروباری علاقے سرکی روڈ پر نامعلوم افراد نے ویلڈر کی دکان پر فائرنگ کردی جس سے 3افراد نادر ، اسد ، وارث شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طورپر سول ہسپتال کوئٹہ پہنچایا جارہا تھا کہ وہ راستے میں دم توڑ گئے ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے دو افراد کا تعلق سرکی کلاء سے جبکہ تیسرے شخص کا تعلق قلند مکان سے ہیں پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی 

یہ بھی پڑھیں

فیچرز