ہفتہ, مئی 18, 2024
ہومخبریںکوئٹہ : فائرنگ سے دو افراد ہلاک

کوئٹہ : فائرنگ سے دو افراد ہلاک

کوئٹہ: (ہمگام نامہ نگار) کوئٹہ کے بس اڈے میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاںبحق اور ایک زخمی ہو گیا۔پولیس کے مطابق سیٹلائٹ ٹاون بس اڈے میں نامعلوم افراد نے تفتان جانے والے بس میں سوار ہونے والے افراد پر فائرنگ کر دی۔ جس سے دو افراد غلام بنی اور جان محمد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ایک شخص زخمی ہوا جسے کوئٹہ کے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تاہم ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ واقعے کے بعد پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیر لیا اور تحقیقات شروع کر دیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز