ہفتہ, مئی 18, 2024
ہومخبریںنیپال میں زلزلے سے ہلاکتیں 3700 سے تجاوز کر گئیں

نیپال میں زلزلے سے ہلاکتیں 3700 سے تجاوز کر گئیں

کھٹمندو( ہمگام فارن نیوز)نیپال کی وزارت داخلہ کی ترجمان لکشمی ڈہکال نے بتایا ہے کہ زلزلے کے نتیجے میں ہلاک شدگان کی تعداد 3700 سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد ساڑھے چھ ہزار سے زائد ہے۔ ماؤنٹ ایورسٹ پر اٹھارہ ہلاک ہونے والے کوہ پیماؤں کی ہلاکت مجموعی تعداد میں شامل نہیں ہے۔ امدادی ٹیموں نے ماؤنٹ ایورسٹ کے دامن میں کیمپوں میں پناہ لیے ہوئے تقریباً ایک سو کوہ پیماؤں اور اُن کے گائیڈز کو بحفاظت نکال لیا ہے۔ اس طاقت ور زلزلے کے نتیجے میں بھارت میں بھی 61 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ چینی حکام نے آج بتایا کہ نیپال میں آنے والے اس زلزلے کے جھٹکے تبت میں بھی محسوس کیے گئے، جہاں مختلف عمارتیں منہدم ہو جانے سے 17 افراد مارے گئے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز