سه‌شنبه, آوریل 30, 2024
Homeخبریںکوئٹہ : فائر نگ سے دو افراد ہلاک

کوئٹہ : فائر نگ سے دو افراد ہلاک

کوئٹہ( ہمگام نیوز) کلی ابڑو میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے محررزخمی جوابی فائرنگ سے حملہ آور بھی زخمی ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو کلی ابڑو میں تھانہ کچی بیگ کے محرر محمد حسن پر اس وقت فائرنگ کی جب وہ گھر سے تھانے جارہا تھا زخمی محرر محمد حسن نے بھی فائرنگ کرکے حملہ آور کو زخمی کردیا جبکہ باقی حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھانہ کچی بیک کے محرر محمد حسن کو شدید زخمی حالت میں سول ہسپتال کوئٹہ میں منتقل کردیا گیا کوئٹہ میں مسلح افراد نے چاقوؤں سے وار کرکے ایک شخص کو قتل کر دیا تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن مغل آباد میں چاقوؤں سے وار کرکے ایک شخص کو قتل کر دیا گیا لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔دکی کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کر دیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دکی کے علاقے ہوشری کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص ہزار محمد قتل کر دیا اور فرار ہو گئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر لاش تحویل میں لے کر ہسپتال پہنچا دی لاش ضروری کا رروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی

یہ بھی پڑھیں

فیچرز