Homeخبریںکوئٹہ: فوجی چھاؤنی پی ایم ڈی سی ایریا پر راکٹوں سے حملہ

کوئٹہ: فوجی چھاؤنی پی ایم ڈی سی ایریا پر راکٹوں سے حملہ

کوئٹہ(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے کوئٹہ میں پی ایم ڈی سی کینٹ پر نامعلوم افراد کی جانب سے راکٹوں سے حملہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حملہ آج بروز بدھ شام کے وقت کوئٹہ کینٹ میں پی ایم ڈی سی پر ہوا ہے۔

حملے میں جانی و مالی نقصانات کے خدشات کا اظہارِ کیا جا رہا ہے لیکن تاحال سرکاری سطح پر کسی قسم کے نقصان کے اطلاعات موصول نہیں ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ اس طرز کے حملے ماضی میں بلوچ آزادی پسند تنظیموں کی جانب سے قبول کیے جاچکے ہیں، تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

Exit mobile version