Homeخبریںکوئٹہ میں فائرنگ سے سینیٹر منظور کاکڑ کا بھائی سمیت دو افراد...

کوئٹہ میں فائرنگ سے سینیٹر منظور کاکڑ کا بھائی سمیت دو افراد زخمی

کوئٹہ (ہمگام نیوز) مغربی بائی پاس پر سینیٹر منظور کاکڑ کے بھائی پرقاتلانہ حملہ ہوا ہے، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نصیر کاکڑ سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر منظوراحمد کاکڑکے بھائی نصیر خان کاکڑ پرگھرجاتے ہوئے نامعلوم افرادنے فائرنگ کردی

فائرنگ کےنتیجے میں نصیرخان کاکڑ سمیت دو افراد زخمی ہوئے۔پولیس کاکہناہےکہ نصیراحمدکاکڑکوایک گولی لگی ہے، زخمیوں کوبی ایم سی ہسپتال منتقل کردیاگیاہے

ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

Exit mobile version