Homeخبریںکوئٹہ کے دو واقعات میں دو افراد جاں بحق ہوگئے

کوئٹہ کے دو واقعات میں دو افراد جاں بحق ہوگئے

کوئٹہ (ہمگام نیوز) این این آئی کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ میں پہاڑ سے گر کر ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ پو لیس کے مطابق جمعرات کو کوئٹہ کے علا قے بروری بائی پاس پہاڑ سے گر کر ایک شخص جاں بحق ہو گیا جسے فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی مزید کاروائی جا ری ہے ۔

دریں اثناء کوئٹہ میں ٹریفک حادثہ ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ پو لیس کے مطابق جمعرات کو کوئٹہ کے علاقے نیو کچلاک بائی پاس روڈ پر ٹریفک حادثے کے نتیجے میں مو ٹرسائیکل سوار ایک شخص جاں بحق ہو گیا، پو لیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعدلا ش ورثاءکے حوالے کر دی گئی مزید کاروائی جا ری ہے ۔

Exit mobile version