کوئٹہ (ہمگام نیوز نیوز)نواب اسلم خان رئیسانی نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم اکاﺅنٹ ٹوئیٹر (ایکس)پر جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنیپریس کانفرنس میں کہا کہ” سردار ،نواب اپنے مراعات کے لیے مقبوضہ بلوچستان کے حالات خراب کر رہے ہیں”۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں ان سرداروں کے نام بتائے جائیں ، اور کیا مراعات حاصل کیے۔


