Homeخبریںکچھی بولان قومی شاہراہ پر مسافر بس پر نامعلوم مسلح افرادکی فائرنگ...

کچھی بولان قومی شاہراہ پر مسافر بس پر نامعلوم مسلح افرادکی فائرنگ ڈرائیور جاں بحق ،دو مسافر زخمی ہوگئے

بولان(ہمگام نیوز) این این آئی کی رپورٹ کے مطابق کچھی کے علاقے حاجی شہر کے قریب این 65 قومی شاہراہ پر گزشتہ شب صادق آباد سے کوئٹہ جانے والی مسافر کوچ پر نامعلوم مسلح ڈاکووں کی فائرنگ کے نتیجے میں کوچ ڈرائیور شمود الحق ولد محمد علی سکنہ کوئٹہ موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ مسافر حضرت گل ولد نور گل سکنہ موسیٰ خیل زخمی ہوگئے ۔

واقعے کے بعد لاش اور زخمی کو فوری طور پر ٹیچنگ ہسپتال سبی منتقل کیا گیا جہاں زخمی کو طبی امداد فراہم کی گئی واقعے کے بعد ٹرانسپورٹرز و مسافروں نے احتجاج قومی شاہراہ بند کرکے ہر طرح کی ٹریفک معطل کردی اور پولیس کے خلاف امن کی بحالی میں ناکامی پر شدید نعرہ بازی کی بعد ازاں مقامی پولیس آفیسران سے مزاکرات کے بعد قومی شاہراہ بحال کردیا گیا ۔

 واضح رہے کہ مزکورہ قومی شاہراہ این 65 پر خصوصاً بالاناڑی، حاجی شہر،کمبڑی پل اور بختیار اباد کے مقام پر ڈکیت گروہ آئے روز مسافروں ٹرانسپورٹرز کو لوٹنے رہتے ہیں پولیس قیام امن میں بری طرح ناکامی سے دوچار ہے جبکہ ٹرانسپورٹرز اور مسافر ڈاکووں کے رحم و کرم پر ہی

ں ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز