Home خبریں کوہلو، ایف سی کے مرکزی چھاؤنی پر حملہ۔

کوہلو، ایف سی کے مرکزی چھاؤنی پر حملہ۔

0

کوہلو (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب کوہلو میں قائم ایف سی کے مرکزی کیمپ میں متعدد دھماکوں کی آواز سنی گئی جسکے بعد فائرنگ ہوا۔

علاقائی ذرائع نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ شب تقریبا گیارہ بج کر چالیس منٹ پر کوہلو شہر میں قائم ایف سی کے مرکزی چھاؤنی کو نامعلوم مسلح افراد نے حملے میں نشانہ بنایا۔

ذرائع نے بتایا کہ حملے میں دھماکوں کی نوعیت شدید تھی جن کی آواز دور دور تک سنائی دی گئی۔

واضح رہے کہ حملہ کوہلو شہر میں واقع قابض فرنٹیئر کور (ایف سی) کے مرکزی کیمپ پر ہوا ہے، حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

Exit mobile version