Homeخبریںکوہلو، غربت سے تنگ آکر خاتون نے خودکشی کرلی

کوہلو، غربت سے تنگ آکر خاتون نے خودکشی کرلی

کوہلو (ہمگام نیوز) غربت اور بھوک سے تنگ خاتون نے زندگی کا خاتمہ کرلیا، خودکشی کرنے والی خاتون کی شناخت خانزادی زوجہ عبدالولی شاہجہ خراسانی سے ہوئی ہے۔

خودکشی کا واقعہ سات جولائی کو پیش آیا جہاں کوہلو کے علاقے گرسنی کے علاقے غربی گرسنی میں خانزادی نامی خاتون نے مبینہ طور پر غربت اور بھوک سے تنگ آکر خودکشی کرلی۔

یاد رہے کوہلو کے باسی اس وقت غربت کی آخری لکیر میں زندگی گزار رہے ہیں، خودکشی کرنے والی خاتون کی 8 بیٹیاں ہیں سب سے بڑی بیٹی 11 سال کی عمر ہے جبکہ بچوں کا والد بوڑھا ہے جو کوئی کام نہیں کرسکتا اور دماغی توازن بھی ٹھیک نہیں ہے۔

Exit mobile version