Homeخبریںکوہلو: جنتلی اور گردونواح میں فوجی آپریشن، ہیلی کاپٹروں کی دوسری مرتبہ...

کوہلو: جنتلی اور گردونواح میں فوجی آپریشن، ہیلی کاپٹروں کی دوسری مرتبہ آمد کی اطلاع 

 

کوہلو (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کوہلو کے علاقے جنتلی لوپ ، روغنی، سخین اور گردونواح میں آج صبح 8 بجے سے قابض پاکستانی فوج نے آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔

 

فوجی آپریشن میں گن شپ و دیگر ہیلی کاپٹر حصہ لے رہے ہیں۔

 

علاقائی ذرائع کے مطابق جنتلی لوپ روغنی، اڑی دانی، سخین، اور نساو کے علاقے فوجی آپریشن کی زد میں ہے جبکہ ہیلی کاپٹروں کی آمد و رفت جاری ہے۔

 

علاقہ محصور ہونے کے باعث مزید معلومات تک رسائی ممکن نہیں ہوسکی ہے اور نہ ہی عسکری حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی موقف پیش کیا ہے۔

 

بلوچستان کے مختلف علاقوں سے تسلسل کیساتھ فوجی آپریشنوں کی خبریں موصول ہورہی ہیں تاہم اکثر حکام اس حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کرتے ہیں۔

 

گذشتہ دنوں گوادر کے پہاڑی سلسلوں میں فوجی آپریشن کی گئی جبکہ گوادر شہر سے جبری گمشدگیوں کے واقعات بھی سامنے آئےہیں۔

Exit mobile version