شال (ہمگام نیوز) بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ روز تنظیم کے ڈرون یونٹ عامر ایئرو گارڈینز کے سرمچاروں نے بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے بولان میں مغربی بائی پاس پر فوج و پولیس کی مشترکہ چیک پوسٹ کو ڈرون حملے میں نشانہ بنایا۔
ترجمان کے مطابق عامر ایئرو گارڈینز کے سرمچاروں نے دشمن کے اہلکاروں کو اس وقت نشانہ بنایا، جب وہ ناکہ پر موجود تھے۔ اس حملے کے نتیجے میں قابض فورسز کے متعدد اہلکار زخمی ہوگئے۔
انہوں نے کہاکہ اس حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم بی آر جی قبول کرتی ہے اور اس طرح کے کاروائیاں بلوچستان کی مکمل آزادی تک جاری رہیں
گے۔


