Home خبریں کیچ سے دو بلوچ نوجوان جبراً لاپتہ،زرائع

کیچ سے دو بلوچ نوجوان جبراً لاپتہ،زرائع

0

کیچ : (ہمگام نیوز) پاکستانی زیرِ قبضہ بلوچستان کے شہر کیچ کے 2 مختلف مقامات سے پاکستانی فورسز اور خفیہ ایجنسیوں نے 2 بلوچ نوجوانوں کو اغواء کرکے جبری طور لاپتہ کردیا۔

جبری طور پر گمشدگی کا شکار ہونے والوں میں دودا خان ولد لال بخش جسے گزشتہ روز تربت شہر میں واقع بلوچی بازار میری کے مقام پر اپنے گھر کے قریب سے خفیہ ایجنسیوں نے ویگو گاڈی میں ڈال جبراً لاپتہ کردیا۔

اگلے روز لواحقین نے شہید فدا چوک پر دھرنا جاری رکھا اور اپنے پیارے کی بازیابی کا مطالبہ کیا۔

فیملی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ انکے دوسرے بیٹے کو اس سے قبل بھی جبری طور پر گمشدگی کا نشانا بنایا گیا تاہم دوسرے بیٹے کی پیشی کے بعد انہیں رہا کردیا گیا۔

فیملی کے مطابق کئی سال گزرنے کے بعد گزشتہ روز دوبارہ انکے دوسرے بیٹے دودا خان کو لاپتہ کردیا گیا۔ لاپتہ ہونے والے دودا خان کا زہنی توازن بھی ٹھیک نہیں ہے۔ انہیں طوری طور ہر رہا کیا جائے۔

دریں اثناء جبری طور پر لاپتہ ہونے والے دوسرے نوجوان کی شناخت شےحق ولد جلیل کے نام سے ہوئی ہے جسے گزشتہ شب رات گئے تاریکی میں فورسز کے اہلکار تمپ کے علاقے کسانو، پل آباد سے اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق جبراً گمشدگی کے بعد نوجوان کے حوالے سے تاحال انکی فیملی کو کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی ہے۔

Exit mobile version