Homeخبریںکیچ مزن بند میں پاکستانی فوج کا آپریشن ،جھڑپ میں متعدد...

کیچ مزن بند میں پاکستانی فوج کا آپریشن ،جھڑپ میں متعدد اہلکار ہلاک دو سرمچار شہید

تربت ( همگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق

کیچ جمعرات کی الصبح سے دشت اور تمپ کے درمیانی واقع مزنبند اور زامران کے پہاڑوں میں پاکستانی فوج کی زمینی اور فضائی آپریشن جاری ہے ۔ بتایا جارہاہے کہ جمعہ کے روز بھی فورسز اور بلوچ سرمچاروں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں متعدد اہلکار ھلاک جبکہ دو سرمچار شہید ہوگئے ہیں ۔

بلوچ سرمچاروں کی شناخت جعفر عرف ثناء ولد محمد رحیم سکنہ دشت ھسادی اور کامران عرف نودی سکنہ کونشکلات تُمپ کے ناموں سے ہوئی ہیں ۔ دونوں کی نعشیں سول ہسپتال پہنچا دی گئی ہیں ۔

آپ کو علم ہے گذشتہ روز دشت اور تمپ دو نوں طرف سے فورسز مذکورہ پہاڑوں میں گھس گئے تھے جبکہ فورسز کو جنگی ہیلی کاپٹروں کی مدد بھی حاصل ہے ۔

Exit mobile version