Homeخبریںکیچ میں لاپتا طالب علموں کی بازیابی کیلئے احتجاجی ریلی

کیچ میں لاپتا طالب علموں کی بازیابی کیلئے احتجاجی ریلی

کیچ (ہمگام نیوز) گزشتہ دنوں سے تربت سے لاپتا ہونے والے دو بلوچ طالب علموں سمیت دیگر گمشدگان کی بازیابی کیلئے شہر میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کیچ کے مرکزی شہر تربت میں بلوچ طلبہ و طالبات کی جانب لاپتا طالب علم سالم بلوچ اور اکرم بلوچ کی جبراًن گمشدگی کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی۔

طلبہ و طالبات نے عطاء شاد دگڑی کالج سے شہید فدا چوک تک ایک ریلی نکالی جہاں انکے ہاتھ میں بینرز اور پلےکارڈز تھے جس میں لاپتا افراد کی بازیابی کے حق میں مختلف نعرے درج تھے۔

یاد رہے کہ لاپتا سالم ولد ستار اور اکرم ولد نعیم کو دو روز قبل نواحی علاقے آپسر سے گھر پر ریاستی اداروں کے حملے کے دوران جبری گمشدگی کا شکار بنا دیا گیا۔

Exit mobile version