Homeخبریںکیچ: پاکستانی فوج پر حملے میں میجر سمیت چھ اہلکار ہلاک ہوئے...

کیچ: پاکستانی فوج پر حملے میں میجر سمیت چھ اہلکار ہلاک ہوئے ہیں ،بی ایل ایف

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گُہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے ضلع کیچ کولواہ کے علاقوں بلور اور سگک کے درمیان واقع تھِنگ میں قابض فوج کے سات موٹرسائیکلوں پر مشتمل قافلے پر حملہ کیا۔

ترجمان کے مطابق قافلے میں شامل اگلی دو موٹر سائیکلیں شدید حملہ کی زد میں آئیں، جبکہ پچھلی موٹرسائیکلیں کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس سے ان پر سوار چھ اہلکار موقع پر ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ ہلاک ہونے والوں میں ثاقب نامی ایک میجر بھی شامل ہے۔ حملے کی ویڈیو جلد شائع کی جائے گی۔

ترجمان نے کہا کہ یہ علاقے سی پیک منصوبے کے روٹ سیکشن M8 پر واقع ہونے کی وجہ سے شدید فوجی جارحیت کی زد میں ہے۔ سیکورٹی کے نام پر روزانہ کی بنیاد پر فوجی آپریشنوں کے نام لوگوں کو تنگ کیا جا رہا ہے، جس سے مقامی لوگ نقل مکانی پر مجبور ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستانی فوج کا مقصد بھی یہی ہے کہ بلوچستان سے مقامی آبادی کا خاتمہ کرکے بلوچ وسائل کو آسانی سے لوٹ سکے۔ ہم چین کو وارننگ دیتے ہیں کہ اس کا سی پیک اور بلوچستان میں دوسرے منصوبوں میں سرمایہ کاری نقصان کا سودا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ وہ (چین) بلوچ نسل کشی میں پاکستان کا ساتھ دینے سے باز آئے۔ بلوچستان میں کوئی بھی منصوبہ بلوچ قوم کی مرضی و منشا کے بغیر پایہ تکمیل تک نہیں پہنچ سکتا۔

Exit mobile version