دوشنبه, می 6, 2024
Homeخبریںگوادر: قابض پاکستانی فورسز کی بربریت جاری متعدد بلوچ فرزند اغواء

گوادر: قابض پاکستانی فورسز کی بربریت جاری متعدد بلوچ فرزند اغواء

گوادر(ہمگام نیوز)گوادر میں قابض پاکستانی فورسز کی بلوچ آبادیوں پہ یلغار ، گھروں میں لوٹ مار کے بعد متعدد بلوچ فرزند اغواء ، تفصیلات کے مطابق گوادر کے علاقے مونڈی میں قابض پاکستانی فورسز نے بلوچ آبادی پر یلغار کرکے متعدد گھروں سے قیمتی و دیگر گھریلو اشیاء کو چوری کرنے کے بعد ایک خاندان کے تین فرزندوں کو اغواء کرلیا، جن میں وحید بلوچ ولد حاجی واحد بخش، سراج بلوچ ولد واحد بخش، سہیل بلوچ ولد واحد بخش سکنہ دشت شولیگ شامل ہیں ۔واضح رہے کہ گذشتہ دو ہفتوں سے ان علاقوں میں قابض پاکستانی کی درندگی و بربریت اپنے عروج پر ہے جس کے سبب کئی بلوچ فرزند وں کو اغواء کرنے ساتھ ساتھ متعدد گھروں میں لوٹ مار کے بعد آگ لگا دی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز