Homeخبریںگوادر میں قابض فورسز کی فائرنگ سے ایک بلوچ نوجوان شہید متعدد...

گوادر میں قابض فورسز کی فائرنگ سے ایک بلوچ نوجوان شہید متعدد زخمی

گوادر (ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق گوادر میں منعقد ہونے والی بلوچ راجی مچی کے لئے جانے والے بلوچ عوام پر سید ظہور شاہ ہاشمی چوک پر ریاستی قابض فورسز نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کم از کم ایک بلوچ نوجوان کی شہادت کی خبریں موصول ہورہی ہیں اور انڈس اسپتال گوادریں موجود زرائع کے مطابق متعدد لوگ اس فائرنگ میں زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ گوادر میں ہونے والی بلوچ راجی مچی میں لوگوں کی زیادہ شمولیت کو روکنے کے لئے پاکستانی قابض کی طرف سے تمام سلولر نیٹ ورکس سمیت انٹرنیٹ کو بھی بند کردیا گیا ہے تاکہ لوگ ایکدوسرے رابطے میں نہ رہ سکیں۔

اسی لئے بروقت اطلاعات پہنچانے اور آنے والی خبروں کی تصدیق کرنے کے لئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے

Exit mobile version