Home خبریں گوادر میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے 7 افرادقتل

گوادر میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے 7 افرادقتل

0

گوادر (ہمگام نیوز) پاکستانی مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی ضلع گوادرمیں پاکستان کے صوبہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے 7 افرادکوقتل کردیا گیا۔

واقعہ گوادر شہر سے 25 کلو میٹر دور سربندر میں پیش آیا۔

کہا جارہا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد نے سربندرمیں رات گئے فش ہاربر جیٹی کے قریب ایک رہائشی کوارٹر پر حملہ کر کے7 افراد کو سوتے ہوئے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

حملے میں ایک شخص کی زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

پولیس کاکہنا ہے کہ لاشیں اور زخمی افراد کو گوادر ہسپتال منتقل کر دیا۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) گوادر کے مطابق گوادر فش ہاربر جیٹی کے قریب رہائشی مکان پر حملہ رات 3 بجے کیا گیا۔

ہلاک و زخمی افرادکا تعلق پنجاب کے ضلع خانیوال سے بتایا جارہاہے، جو سربندر میں حجام کی دکان میں کام کرتے تھے۔

اب تک اس واقعہ کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

Exit mobile version