Home خبریں ڈیرہ غازی جان سے دو بلوچ چچازاد بھائیاں جبراً لاپتہ 

ڈیرہ غازی جان سے دو بلوچ چچازاد بھائیاں جبراً لاپتہ 

0

ڈیرہ غازی خان (ہمگام نیوز) بلوچستان کے شہر ڈیرہ غازی خان کے علاقے ٹریفک چوک سے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں نے دو بلوچ کزنز کو اغواء کرکے جبری طور پر لاپتہ کردیا۔

لاپتہ ہونے والے بلوچ کزنز کی شناخت برکت علی ولد احمد علی بلوچ اور حفیظ ولد محمد علی کے نام سے ہوئی جو فورٹ منرو، تھراتانی تل کے رہائشی ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق برکت بلوچ کو اس سے قبل ریاستی ادارے اغواء کرکے لاپتہ کرچکے ہیں جو ایک ہفتہ ازیتیں برداشت کرنے کے بعد رہا ہوگئے تھے۔

دونوں چچازاد بھائیوں کو گزشتہ روز 7 مئی کو پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے اغواء کرکے جبری طور پر لاپتہ کردیا جنکے حوالے سے تاحال انکی فیملی کو معلومات فراہم نہیں کی گئی ہے۔

Exit mobile version