Homeخبریںگوکدان:پاکستانی فورسز کے ہاتھوں متعدد افراد حراست بعد لاپتہ

گوکدان:پاکستانی فورسز کے ہاتھوں متعدد افراد حراست بعد لاپتہ

تربت( ہمگام نیوز) پاکستانی فورسز کا گوکدان میں آپریشن اور تلاشی، متعدد افراد حراست بعد لاپتہ کردیے جن میں سے بعض کو چھوڈ دیا گیا۔ منگل کی علی الصبح پاکستانی فورسز کی بھاری نفری نے تربت کے نواحی علاقے گوکدان کو محاصرے میں لے کر گھر گھر تلاشی کے دروان متعدد افراد کو حراست میں لے لیا ، مقامی افراد کے مطابق پاکستانی فورسز کو آپریشن کے دوران خواتین اہلکاروں کی مدد بھی حاصل تھی جبکہ اس دوران ایمبولنس بھی ان کے ساتھ تھے۔ گرفتار شدگان میں سے بعض کو بعد ازاں چھوڈ دیاگیا جبکہ امیر علی ولد محمد عمر ،سمیر احمد ولد محمد عمر ، فقیر جان ولد محمد عمر ،اصغر علی ولد محمد ،عبدالرازق ولد امید علی سمیت دو دیگر افراد رہا نہیں کیئے گئے۔

Exit mobile version