Homeخبریںہرنائی تعمیراتی کمپنی پر ایک اور حملہ,تمام مشینری آگ لگادی

ہرنائی تعمیراتی کمپنی پر ایک اور حملہ,تمام مشینری آگ لگادی

 

 

ہرنائی ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقہ ہرنائی ذردالوکے علاقے کلی کاژلی میں رات 2:30 بجے ہرنائی ٹو کوہٹہ روڈ کے کنسٹرکشن کمپنی کی دوسرا کیمپس پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کرکے تمام ٹریکٹر اور کرش مشین اور کیمپ کو آگ لگادی۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

 

یاد رہے کہ 2 روز قبل بھی ہرنائی میں تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی گئی تھی، جس کے نتیجے میں 4 مزدور زخمی ہو گئے تھے۔جبکہ 4 کو اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔
تاہم ان حملوں کی زمہ داری کسی تنظیم نے ابھی تک قبول نہیں کی ہے۔

Exit mobile version