Homeخبریںقابض ایرانی بارڈر فورسز کی فائرنگ سے ایک بلوچ شہری شہید ہوگیا

قابض ایرانی بارڈر فورسز کی فائرنگ سے ایک بلوچ شہری شہید ہوگیا

 

زاہدان ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز 17 جون کو قابض ایرانی بارڈر فورسز کی فائرنگ سے کنگ کے علاقے میں ایک بلوچ شہری شہید ہوگیا ـ
اس بلوچ شہری کی شناخت عبید اللہ خرکوہی ولد عبدالسلام ہے جو کہ نیمروز کا رہائشی بتایا جاتا ہے ـ
بتایا جاتا ہے کہ ایرانی افغان سرحد کے علاقے کنگ میں بارڈر فورسز نے عبید اللہ پر فائرنگ کی۔
اس فائرنگ کے نتیجے میں یہ بلوچ شہری شہید ہوگیا ـ
رپورٹ کے مطابق سرحد کے زیرو پوائنٹس پر بلوچ شہری چونکہ سرحد کے دوسری طرف ہیں ان کے بہت سے خاندان سیر و سیاحت کے لیے ایرانی زیر قبضہ بلوچستان میں سفر کرتے ہیں اور قابض ایرانی آرمی اس مسئلے کی طرف توجہ نہ کرتے ہوئے ان پر براہ راست فائرنگ کرتا ہے ـ

Exit mobile version